ترکیہ: طالبان کا فیصلہ افسوسناک اور تشویش انگیز ہے

تعلیم معاشرے کے تمام افراد کا ایک ایسا  بنیادی انسانی حق ہے جس سے کسی کو محروم نہیں رکھا جا سکتا، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: ترکیہ وزارت خارجہ

1921916
ترکیہ: طالبان کا فیصلہ افسوسناک اور تشویش انگیز ہے

ترکیہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ افسوسناک اور تشویش انگیز ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔ تعلیم معاشرے کے تمام افراد کا ایک ایسا  بنیادی انسانی حق ہے جس سے کسی کو محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں عوامی توقعات کے پیش نظر تمام بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کو بغیر کسی استثنایت کے تعلیم کی فراہمی ملک کے مفّرح و خوشحال مستقبل کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس دائرہ کار میں ہم اس فیصلے پر نظر ثانی کی توقع رکھتے اور امید کرتے ہیں کہ فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ طالبان عبوری انتظامیہ کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے ترجمان  حافظ ضیاء ہاشمی نے کہا تھا کہ ملک کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق  احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

احکامات میں یونیورسٹیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کو تا حکم ثانی موقوف کر دیا جائے۔



متعللقہ خبریں