مصر سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے مصر سے تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ  اس سلسلے میں اعلی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے تو اچھا ہوگا

1908884
مصر سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے مصر سے تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ  اس سلسلے میں اعلی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے تو اچھا ہوگا۔

صدر ایردوان نے قطر سے واپسی پر اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

 فیفا  کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران  مصری  ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ  ہم نے اس بارے میں پیش رفت کا ذکر کیا تھا  ،ہماری یہ ملاقات اسی پیش رفت کا ایک تسلسل  تھا ،امید ہے کہ پہلے وزرا کی سطح پر بعد ازاں دیگر اعلی حکام کے درمیان  بھی رابطوں کا آغاز ہو سکے گا۔یہ ترک اور مصری صدور کے درمیان ملاقات نہیں تھی بلکہ  ترک اور مصری عوام کے درمیان ماضی سے چلے آ رہے تعلقات اور ان کی اہمیت کے حوالے سے مثبت پیش رفت تھی،ماضی سے چلے آرہے یہ تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، اگر کوئی منفی صورتحال سامنے نہ آئی تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوگا،ہم چاہتے ہیں کہ بحیرہ روم میں امن کی بحالی مستقل بنیادوں پر قائم کی جائے جوکہ تمام ہمسایہ ممالک کے لیے بھی مفید ہو سکے۔



متعللقہ خبریں