نیتین یاہو کا صدر ایردوان کو ٹیلی فون،استنبول دھماکے پر تعزیت کا اظہار

صدارتی شعبہ اطلاعات  کے مطابق، اسرائیل میں حکومت کے قیام کا فرض پانے والےنیتین یاہو نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے استنبول  کے دہشتگرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا

1907619
نیتین یاہو کا صدر ایردوان کو ٹیلی فون،استنبول دھماکے پر تعزیت کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے لیکود پارٹی کے صدر بن یامین نیتین یاہو سے رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات  کے مطابق، اسرائیل میں حکومت کے قیام کا فرض پانے والےنیتین یاہو نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے استنبول  کے دہشتگرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس کے علاوہ نیتین یاہو نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ترکیہ کا کردار اہم ہے ۔

صدر ایردوان نے تعزیتی  پیغام پر  نیتین یاہو کا شکریہ ادا کیا اور ان کہا  کہ ہمیں مغربی کنارے میں دو روز قبل تین اسرائیلیوں کی ہلاکت پر بھی افسوس ہوا ہے۔

 صدر نے  امید ظاہر کی کہ  اسرائیل کے انتخابی نتائج خطے اور اسرائیل دونوں کےلیے مفید ہونگے،انہوں نے مزید کہا کہ  دو طرفہ تعلقات میں باہمی مفادات اور احترام کا تسلسل جاری رہنا چاہیئے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں