صدر ایردوان ترک ریاستوں کی تنظیم کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہے ہیں

ایوان صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹریٹ   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، "ترک تہذیب کے لیے نئے دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی طرف" کے زیر عوان   موضوع منعقد ہونے والی سمٹ میں موجوہ ٹرم شپ ترکیہ سے ازبکستان منتقل  ہو جائے گی

1904450
صدر ایردوان ترک ریاستوں کی تنظیم کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان ترک ریاستوں کی تنظیم کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ازبکستان کے شہر سمرقند روانہ ہو رہے ہیں۔

ایوان صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹریٹ   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، "ترک تہذیب کے لیے نئے دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی طرف" کے زیر عوان   موضوع منعقد ہونے والی سمٹ میں موجوہ ٹرم شپ ترکیہ سے ازبکستان منتقل  ہو جائے گی۔

سربراہی اجلاس میں تنظیم کے کام اورفرائض  کے بارے میں  مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے، خاص طور پر "حکمت عملی دستاویز"، جو 12 نومبر   2021کو استنبول سربراہی اجلاس میں اپنائی گئی تھی ویژن دستاویز کی پہلی 5 سالہ نفاذ گائیڈ  اور تنظیم کا 20 سالہ روڈ میپ تشکیل دیتا ہے۔

سربراہی اجلاس کے اگلے اجلاس میں، جہاں رکن ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، صدرایردوان  خطاب کریں گے۔

سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان کے   اجلاس میں شریک  رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں