ترکیہ: سویڈن کے وزیر اعظم کی مزار اتاترک پر حاضری

صدر رجب طیب ایردوان بیش تیپے صدارتی پیلس میں مہمان وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے

1903608
ترکیہ: سویڈن کے وزیر اعظم کی مزار اتاترک پر حاضری

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر سویڈن کےوزیر اعظم اُلف کرسٹوشن سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

اُلف کرسٹوشن نے سب سے پہلے دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی، یادگاری دفتر میں دستخط کئے اور اپنے خیالات رقم کئے۔

کرسٹوشن نے لکھا ہے کہ " تقریباً 100 سال قبل آپ کے قائم کردہ جمہوریہ ترکیہ کا دورہ کرنا میرے لئے باعثِ فخر بات ہے۔1934 میں انقرہ کے سویڈن سفارت خانے کے افتتاح  کے موقع پر ولی عہد پرنس گُسٹاو آڈولف کے ساتھ اتاری گئی  آپ کی  تصویر مجھے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے کس قدر دیرینہ ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ سویڈن اور اس خوبصورت ملک کے باہمی تعلقات  کو مزید فروغ ملے"۔

اطلاع کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان بیش تیپے صدارتی پیلس میں مہمان وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے لئے سویڈن کی یقین دہانیوں اور سویڈن نیٹو رکنیت مرحلے پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں