ترکیہ کی بدولت ہی دنیا غذائی بحران سے بچی ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  روس کی جانب سے اس معاہدے کو توڑنے کے بعد صدر ایردوان ہی وہ شخصیت تھے جنہوں نے چار روز میں ہی روس کو اس معاہدے پر واپس آنے کےلیے قائل کیا تھا

1903737
ترکیہ کی بدولت ہی دنیا غذائی بحران سے بچی ہے: چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  عالمی غذائِی بحران کے تحفظ میں ترکیہ کا کردار قابل ذکر ہے۔

 وزیر خارجہ نے ترک پارلیمانی کمیشن برائے بجٹ و منصوبہ بندی کے سامنے  امور خارجہ  اوراس سے متعلقہ اداروں کا اگلے سال پر مبنی بجٹ پیش کیا ۔

 چاوش اولو نے کہا کہ  صدر ایردوان و واحد عالمی لیڈر ہیں جنہوں نے روسی و یوکرینی سربراہوں سے رابطہ رکھا ہوا ہے حتی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی  میرے ساتھ انطالیہ میں ملاقات کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ روسی جوہری  توانائی کمیشن روس آتوم اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے عہدےداروں نے  زاپوریا جوہری تنصیب سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے استنبول میں ملاقات کی تھی، حتی قیدیوں کے تبادلے کےلیے صدر ایردوان نے کوششیں صرف کی تھیں،اقوام متحدہ کے ہمراہ استنبول میں اناج کا برآمدی معاہدہ بھی طے کیا گیا تھا جو کہ عالمی غذائی تحفظ کے لیے کافی اہم تھا  اور جس کی بدولت عالمی سطح پر غذائی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  روس کی جانب سے اس معاہدے کو توڑنے کے بعد صدر ایردوان ہی وہ شخصیت تھے جنہوں نے چار روز میں ہی روس کو اس معاہدے پر واپس آنے کےلیے قائل کیا،ہم اس معاہدے میں توسیع کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ  اگر ایسا نہ ہوا تو روس اور یوکرین کے درمیان بحران طول پکڑتا  جائے گا البتہ ہماری اولین ترجیح اس جنگ کا خاتمہ ہے جس کےلیے  ترکیہ کا ثالثی  اور سفارتی کردار اہم ہوگا۔

 چاوش اولو نے مزید کہا کہ  ترکیہ اس وقت  عالمی مسائل  کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کا حامل ملک بن چکا ہے،ہماری سفارتی کوششوں کی بدولت ہر شعبے میں ہم اپنا کردار  کر رہے ہیں جس کا نتیجہ  ہماری برآمداتی،سرمایہ کاری ،سیاحتی اور دفاعی صنعتوں میں نظر آ رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں