عالم اسلام بالخصوص ترکیہ اور ایران کے ساتھ مل کر کام کرے: الجزائرحزبِ اختلاف
پیس سوسائٹی موومنٹ نے الجزائر کی میزبانی میں 31ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک تحریری بیان جاری کیا ہے
الجزائر میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت پیس سوسائٹی موومنٹ نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عالم اسلام بالخصوص ترکیہ اور ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
پیس سوسائٹی موومنٹ نے الجزائر کی میزبانی میں 31ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالم اسلام کے اجزاء بالخصوص ایران اور ترکیہ کے ساتھ مسابقت اور تصادم سے گریز کرتے ہوئے ہم آہنگی اور انضمام کے لیے بات چیت کریں تاکہ اسلامی تہذیب کی تاریخ میں اپنے ارتقاء کو جاری رکھا جاسکے۔
عرب ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیان میں مسئلہ فلسطین کو ایک قومی اور مذہبی مقصد کے طور پر مرکوز رکھنے اور اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے عمل کو ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز الجزائر میں شروع ہونے والا 31 ویں رہنماؤں کی سطح کا عرب لیگ سربراہی اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔