ترک وزیر خارجہ میولود چاوش کی سفارتی مصروفیات

غلہ راہداری، قفقاز میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور 3+3 علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم پر غور

1900223
ترک وزیر خارجہ میولود چاوش  کی سفارتی مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت کی طرف سے  جاری کردہ معلومات کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں   دونوں وزرا نے، غلہ راہداری، قفقاز میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور 3+3 علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم (ترکیہ، آذربائیجان، آرمینیا، روس، جارجیا، ایران)  پر  تبادلہ خیال کیا  ہے۔

چاووش اولو نے اپنے ایرانی اور پاناما کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی۔

ایرانی  وزیر خارجہ  حسین امیر عبدالہیان   کے ساتھ  دو طرفہ اور علاقائی معاملات   پر غور کیا گیا ہے تو چاوش اولو نے  پاناما کی نو منتخب  وزیر خارجہ جنینا  من کومو کو  نیا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں