ترک صدر روسی اور یوکیرینی صدور سے اناج بحران کے حوالے سے رابطے کریں گے، چاوش اولو

روس کی جانب سے برآمد کردہ اناج اور کھاد کی راہ  میں  رکاوٹیں تا حال  جاری ہیں

1900684
ترک صدر روسی اور یوکیرینی صدور سے اناج بحران کے حوالے سے رابطے کریں گے، چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان اناج کے بحران پر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکیرین  کے  صدر ولادیمیر زیلنسکی سے  رابطہ قائم کریں گے۔

وزیر  چاوش اولو نے  دارالحکومت انقرہ میں اخباری نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ   اناج بحران کے معاملے میں ہم نے روابط شروع کر دیے ہیں،  روس کی جانب سے برآمد کردہ اناج اور کھاد کی راہ  میں  رکاوٹیں تا حال  جاری ہیں، ترکیہ اقوام متحدہ کے ہمراہ اس  سلسلے کا قریبی  جائزہ لے رہا ہے اور  ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ترکیہ کی حیثیت سے   اپنی کوششوں کا جاری  رکھنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے کہا کہ صدر ایردوان   روسی اور یوکیرین ہم منصبوں سے اس معاملے پر  مذاکرات کریں گے۔

صدر پوتن کے ترکیہ میں گیس ترسیل مرکز قائم کرنے کی پیش کش کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے  بتایا کہ  گیس مرکز کے  بارے میں  پوتن کی پیش کش کے بعد وزرا توانائی  کو فرائض سونپے گئے ہیں۔  اسوقت  دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان   کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں