ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں خواہ وہ کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں: چاوش اولو

ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ مقیم ہوں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1898639
ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں خواہ وہ کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو دورہ مغربی افریقہ کے آخری ملک بنین پہنچ گئے ہیں۔

بنین میں مصروفیات کے دائرہ کار میں  انہوں نے کوٹونو میں مقیم ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

دورے سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ہم ہمہ وقت اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ مقیم ہوں"۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بین الاقوامی ڈاکار فورم میں شرکت کے لئے سینیگال کا دورہ کیا اور اس کے بعد گھانا پہنچے تھے۔

گھانا میں اپنی سرکاری مصروفیات  کے دائرہ کار میں انہوں نے وزیر خارجہ 'شِرلے آئروکور بوٹچوی' کے ساتھ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں