ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT نے PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا

ترکیہ خفیہ ایجنسی "MIT " نے شام میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گرد' ایوب یاقوت ' کو غیر فعال بنا دیا

1896622
ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT نے PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا

ترکیہ خفیہ ایجنسی "MIT " نے شام میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نام نہاد 'چاوریش بریگیڈ ' کی سبوتاژ بٹالین کے ذمہ دار "آمد دورشین" کوڈ نیم والے دہشت گرد' ایوب یاقوت ' کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ایوب یاقوت 2010 میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا  اور 2013 میں تنظیم کے پہاڑی دہشت گردوں کے ساتھ ترکیہ اور شام میں تخریبی کاروائیاں کرتا رہا۔

دہشت گرد یاقوت 2020 کے بعد سے،  بحیثیت نام نہاد بریگیڈ سربراہ کے شام میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں،   ترک مسلح افواج کے خلاف بم اور سبوتاژ کاروائیاں کرتا رہا۔

ترک مسلح افواج کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے باعث دہشت گرد، ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کی نگاہ میں تھا۔

شام کے علاقے شدّاد میں نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے  دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں