ترکیہ کی مشینری کی برآمدات میں اضافہ

مشینری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (MAİB) کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کی مشینری کی برآمدات میں اضافہ گزشتہ ماہ  بھی جاری رہا

1895932
ترکیہ کی مشینری کی برآمدات میں اضافہ

ترکیہ کی مشینری کی برآمدات جنوری تا ستمبر کی مدت میں  پہلی بار 18 بلین ڈالر سے تجاوز کر  گئی   ہیں۔

مشینری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (MAİB) کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کی مشینری کی برآمدات میں اضافہ گزشتہ ماہ  بھی جاری رہا۔

مشینری مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی جنوری تا ستمبر برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.4 فیصد بڑھ کر 18.4 بلین ڈالر رہی ہیں جب کہ سال کے پہلے 9 مہینوں میں روس کو برآمدات میں 37.6 فیصد اضافہ ہوا، وہ ممالک جن میں مشینری کی سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہے ان میں جرمنی، امریکہ اور اٹلی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں