اقوام متحدہ رپورٹ: ترکیہ کی ثالثی میں اناج کی راہداری امید افزا

یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین سے اناج کی کھیپ فراہم کرنے کے لیے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے اناج راہداری کا معاہدہ امید افزا ہے

1895741
اقوام متحدہ رپورٹ:  ترکیہ کی ثالثی میں اناج کی راہداری امید افزا

اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ ترکیہ کی ثالثی میں اناج کی راہداری امید افزا ہے۔

یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین سے اناج کی کھیپ فراہم کرنے کے لیے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے اناج راہداری کا معاہدہ امید افزا ہے اور بحران کے وقت  اس کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ اس معاہدے کی توسیع خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

بتایا گیا کہ معاہدے کی بدولت یوکرین کی بندرگاہوں میں سرگرمیاں معمول پر آگئیں اور 19 اکتوبر تک یوکرین کی بندرگاہوں سے بھیجے جانے والے اناج کی مقدار 8 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں   بتایا گیا ہے کہ اگرچہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ترسیل میں 40 اور 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اس اقدام کی بدولت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہوئیں اور نیچے کی طرف اس کا  رجحان شروع ہوا ہے۔

اطلاع  کے مطابق   عالمی غذائی مصنوعات کی ترسیل میں جولائی میں 8.6 فیصد، اگست میں 1.9 فیصد اور ستمبر میں 1.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ مستقبل کے لیے امید افزا ہے اور بحران  میں ترکیہ کے ایک کلیدی ملک ہونے کو ظاہر کرتا ہے ۔



متعللقہ خبریں