خطہ یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن وہاں کی شہریت لیتے ہوئے حق رائے دہی حاصل کریں، چاوش اولو

8 لاکھ ترک  باشندوں کے مقیم ہونے والے فرانس میں ہم  سیاسی طور پر مزید  موثر بن سکتے ہیں

1890537
خطہ یورپ میں مقیم ترک  تارکین وطن وہاں کی شہریت لیتے ہوئے حق رائے دہی حاصل کریں، چاوش اولو

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ یورپ میں مقیم ترک شہریوں  کا  رہائش کردہ ممالک کی شہریت حاصل کرنا اور  رائے دہندہ کے طور پر  اندراج کرانا اہم ہے۔

میولود چاوش اولو  نے اسٹراسبرگ میں ترک قونصلیٹ جنرل میں ترک  شہریوں سے ملاقات کی، جہاں وہ  یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے  اسپیکروں  کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

بیرون ِ ملک میں مقیم  ترک  باشندوں  کو مزید منظم ہونے  کی ضرورت کی جانب اشارہ دینے والے چاوش اولو نے  کہا کہ "جب  ترکیہ کا معاملہ آتا ہے تو ہمیں اس اتحاد کو مزید دکھانا ہو گا۔  ہم نے امریکہ میں ترک۔  امریکی  اسٹیرنگ  کمیٹی قائم کی ہے، جنہوں نے آرمینی ڈیاسپورا  کے  ہمارے ملک  پر  کیچڑ اچھالنے  کے  بر خلاف  موثر کاروائیاں   شروع کی ہیں۔ ہم خطہ یورپ میں بھی اسی   طرز کی کمیٹیوں کو تقویت دینے کی ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔ 8 لاکھ ترک  باشندوں کے مقیم ہونے والے فرانس میں ہم  سیاسی طور پر مزید  موثر بن سکتے ہیں۔  بڑے افسوس سے کہنا  پڑتا ہے  کہ یہاں پر بھی  آرمینی ڈیاسپورا ہے اور ان کا  ایک  حلقہ   بد نیت ہے۔یہ حلقہ  ترکیہ اور آرمینیا،  آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے  معمول پر آنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم ایک ایسے تارکین وطن کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے مخالفانہ رویہ رکھتا ہے۔ ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اس ڈائیسپورا کے خلاف زیادہ منظم انداز میں آوازبلند  کریں  گے۔


 



متعللقہ خبریں