شمالی عراق میں دہشتگردوں کی فائرنگ ،1ترک فوجی شہید

گزشتہ روز پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کےنتیجے میں ایک ترک فوجی شدید زخمی ہوگیا  جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

1887252
شمالی عراق میں دہشتگردوں کی فائرنگ ،1ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے خلاف جاری آپریشن مین ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔

ترک  وزارت دفاع کےمطابق، گزشتہ روز پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کےنتیجے میں ایک ترک فوجی شدید زخمی ہوگیا  جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 وزارت کا مزید کہنا ہےکہ شمالی عراق میں 140 کلومیٹر اندر واقع اسوس کے علاقے میں ہوئے آپریشن کے دوران پی کےکے کے 23 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب ،پی کےکے کے خلاف ترک ضلع شرناق میں جاری ایرین محاصرہ آپریشن کے دوران بھی دو دہشتگرد مارے گئے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  نے بتایا کہ  ایرین محاصرہ آپریشنز کے دوران اب تک 98 دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ہے،490غار اور پناہ گاہیں تباہ کی گئی ہیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور منشیات کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ضلع شرناق مین ایرین محاصرہ سرمائی آپریش شروع کیا گیا تھا جس میں حفاظتی اداروں کے سولہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں