ترکیہ: پولیس مہمان خانے پر PKK کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1885085
ترکیہ: پولیس مہمان خانے پر PKK کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ضلع مرسین میں پولیس مہمان خانے پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سلیمان سوئے لُو نے پولیس ریسٹ ہاوس کا دورہ کیا اور حکام سے معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اس دوران وزارت داخلہ نے حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے 2 دہشت گردوں میں سے ایک زوزان تولان کوڈ نیم  والی دہشت گرد دِلشاہ  ایرجان ہے۔

وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق حملہ کل ضلع مرسین کی تحصیل میزیت لی کے پولیس ریسٹ ہاوس پر، بمطابق مقامی وقت رات 10 بج کر 45 منٹ پر  ، 2 دہشت گرد عورتوں کی طرف سے کیا گیا۔ دونوں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں   میں سے ایک دلشاہ ایرجان المعروف "زوزان تولان  " تھی۔

واضح رہے کہ کل رات ایک گاڑی مرسین پولیس ریسٹ ہاوس  کے قریب  آئی اور گاڑی سے اترنے والی دہشت گردوں نے لانگ بیرل اسلحے سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ پولیس نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جوابی فائرنگ کی تھی۔



متعللقہ خبریں