ایمنیے  ایردوان  اور انتونیو گوٹریس ملاقات، زیرو ویسٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود صدر ایردوان کے ہمراہ، خاتون اول ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹریس ے ملاقات کی  ہے

1882112
ایمنیے  ایردوان  اور انتونیو گوٹریس ملاقات، زیرو ویسٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال
guterres-emine erdogan1.jpg
guterres-emine erdogan.jpg

اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمنے ایردوان نے "زیرو ویسٹ پروجیکٹ" کے پھیلاؤ کے لیے خیر سگالی کے اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود صدر ایردوان کے ہمراہ، خاتون اول ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹریس ے ملاقات کی  ہے۔

ایمنیے  ایردوان  اور انتونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے دائرہ کار میں عالمی زیرو ویسٹ خیر سگالی اعلامیہ پر دستخط کیے۔ اس تناظر میں کہا گیا کہ ایمنے ایردوان اقوام متحدہ کی چھتری تلے صفر  ویسٹ کے پراجیکٹ  میں   عالمی قیادت کریں گی۔

ایمینے ایردوان کے ساتھ اپنی ملاقات میں صفر ویسٹ پراجیکٹ کا قریب سے جائزہ لینے کا  ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ گوٹیرس  نےکہا کہ معاشرے  میں بہت بڑی  مقدار  میں   فضلہ موجود ہے  جو  ہمارے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ آپ نے اس لحاظ سے جو زیرو ویسٹ پراجیکٹ  پر  کام کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے ۔  مجھے اس دائرہ کار میں آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔  یہ آپ ہی کا گھر ہے اور آپ کو ہم خوش آمدیدکہتے ہیں۔

انہوں نے  اقوام متحدہ کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکیہ کے زیرو ویسٹ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر وسعت دیں کیونکہ  یہ پراجیکٹ ، ماحولیات کے منصوبے کے دائرہ کار میں اقوام متحدہ کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک کو حل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ زیرو ویسٹ پراجیکٹ   دراصل  کچرے  ہی مسئلہ نہیں  بلکہ  انصاف اور مساوات کا بھی مسئلہ ہے۔ اس لحاظ سے، آپ نے جو پراجیکٹ  تیار کیا ہے وہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا  مقصد دنیا میں مساوات اور انصاف کو مختص کرنا ہے۔ میں دل سے آپ  کا شکر گزار ہوں اور اس پراجیکٹ کی حمایت کرتا ہوں۔

ایمنے ایردوان نے 2017 سے زیرو ویسٹ پراجیکٹ کے دائرہ  کار میں  ترکیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی  گوٹریس   کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ترکیہ میں تمام طبقات نے قبول کیا ہے اور اس کی حمایت کی ہے، اوراس سے   بین الاقوامی سطح پر بیداری  پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں