ترک صدر نیو یارک پہنچ گئے

صدر ایردوان نےٹرکش ہاؤس جاتے ہوئے  ان سے محبت کا اظہار کرنے والے  ترک  شہریوں کو سلام  پیش کیا

1881164
ترک صدر نیو یارک پہنچ گئے
erdoğan abd 2.jpg

صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت اور مختلف رابطوں کے لیے  نیو یارک پہنچ گئے ہیں ۔

صدر ایردوان نےٹرکش ہاؤس جاتے ہوئے  ان سے محبت کا اظہار کرنے والے  ترک  شہریوں کو سلام  پیش کیا ، صدر  ٹرکش ہاوس  میں قیام کریں گے۔

ترک صدر  اپنے دورہ امریکہ کے ایک حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے اور  بعض  سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں