کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہونے کی پیشن گوئی

فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا ستمبر کا شمارہ شائع کیا ہے۔ رپورٹ میں  کہا گیا   کہ یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے

1880188
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہونے کی پیشن گوئی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے عالمی معیشت کے لیے اپنی 2022 کی ترقی کی توقع کو کم کیا ہے جبکہ ترکیہ  کی ترقی کی شرح  کی  پیشن گوئی کو  بلند کردیا ہے۔

فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا ستمبر کا شمارہ شائع کیا ہے۔

رپورٹ میں  کہا گیا   کہ یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے۔

رپورٹ میں عالمی معیشت کے لیے ترقی کی  شرح میں کمی کرنے  کی تفصیلات  بتاتے ہوءئے کہا اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو 2.4 فیصد، 2023 میں 1.7 فیصد اور 2024 میں 2.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

فچ نے جون میں اعلان کردہ اپنی پیشن گوئی میں پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت 2022 میں 2.9 فیصد اور 2023 اور 2024 میں 2.7 فیصد بڑھے گی۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یورو زون اور برطانیہ کے اس سال کے آخر میں کساد بازاری میں داخل ہونے کی توقع ہے، اور 2023 کے وسط تک امریکہ  کو ہلکی کساد بازاری کا سامنا کرنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے لیے چینی معیشت کی ترقی کی پیش گوئی 3.7 فیصد سے کم ہو کر 2.8 فیصد ہو گئی اور 2023 کے لیے توقع 5.3 فیصد سے کم کر کے 4.5 فیصد کر دی گئی اور مزید بتایا گیا ہے کہ  2024 میں چینی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہو کر 4.7 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی معیشت میں رواں سال 5.2 فیصد اور 2023 اور 2024 میں 2.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

فچ نے جون میں اپنی پیشن گوئی میں پیش گوئی کی تھی کہ ترکی اس سال 4.5 فیصد، 2023 میں 3 فیصد اور 2024 میں 2.9 فیصد ترقی کرے گا۔ 



متعللقہ خبریں