یونان کو بعض حرکتوں سے پہلے آئینے میں دیکھ لینا چاہیے

روسی ساختہ S-300  فضائی دفاعی نظام کے ساتھ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے

1879448
یونان کو بعض حرکتوں سے پہلے آئینے میں دیکھ لینا چاہیے

وزیر دفاع خلوصی آقار نے یونان کی حالیہ ایام میں بڑھنے والی اشتعال انگیزیوں کے خلاف شدید ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر آقار نے  دارالحکومت انقرہ میں  ملیشیا کے قومی دن کے استقبالیے میں شرکت کے دوران   اپنے بیان میں کہا کہ " ہم کہتے ہیں کہ آپ(یونان) ماضی سے سبق سیکھیں، مہم جوئی   سے باز رہیں،  بعض لوگ  آپ کو ورغلا نے کی کوشش میں ہو سکتے ہیں،  آئینے میں دیکھنے سے ان کو  حقائق دوبارہ نظر آجائینگے۔ یہ رویہ منافقت  سے ہٹ کر کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا، "ہماری تمام تر نیک نیتی کے باوجود، ہمارا پڑوسی یونان ہر بار اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیان بازی سے کشیدگی میں اضافہ کرتا رہتا ہے۔ جسے  ہم  روکنے کی پوری کوشش کرتے ہیں،"

ترک فضائیہ  نے مشرقی بحیرہ روم اور ایجین میں قومی اور نیٹو کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی قانون اور باہمی معاہدوں کے دائرہ کار میں تربیتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی  کرنے کا ذکر کرتے ہوئے  جناب آقار نے کہا کہ : "یہاں تک کہ ان سرگرمیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور روسی ساختہ S-300  فضائی دفاعی نظام کے ساتھ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ ایک دشمنانہ اور مخمصانہ  رویہ ہے۔ اس کا اتحادوں، پڑوسیوں یا سابقہ ​​معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دوہرا پن   اور منافقانہ موقف ہے۔ ہم  ہر بار انہیں تحریری  اور زبانی طور پر  اپنا موقف پیش کرتے ہیں۔

 دوسری  جانب  یونان کے  لاوریون  کیمپ کے   بارے میں  بات کرتے ہوئے  آقار نے  کہا کہ وہ  لاوریون  میں  فیتو، پی کے کے/وائے پی جی، داعش، ڈی ایچ کے پی سی کے کارندوں کو  پناہ دیتے ہیں ، وہ انہیں وہاں سے مختلف ممالک میں جانے کی اجازت دیتے ہیں، جب کہ یہ سب کچھ نظر آتا ہے، یہ ایک بہت بڑی لاپرواہی اور منافقت ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں۔ اسے سمجھنا ناممکن ہے۔"

 



متعللقہ خبریں