صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ بلقان شروع

جناب ایردوان اپنے ہم منصبوں کی دعوت پر 6 تا 8 بوسنیا ہرزیگوینا، سربیا اور کروشیا کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں

1876544
صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ بلقان شروع

صدر رجب طیب ایردوان   بوسنیا ہرزیگوینا  کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

جناب ایردوان اپنے ہم منصبوں کی دعوت پر 6 تا 8 بوسنیا ہرزیگوینا، سربیا اور کروشیا کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

سرکاری مذاکرات  کے لیے نجی طیارے "TUR" کے ذریعے بوسنیا ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیو جانے والے ترک صدر  بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل  کے دفتر کے دروازے  پر  کونسل کے صدر سیفِک  ظفر ووچ نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں صدارتی  کونسل  کے ارکان کے ساتھ یکجا ہونے والے صدر نے  بات چیت کے بعد بین الاوفود مذاکرات میں بھی شرکت کی۔

اپنے پروگرام کے دائرہ کار میں ایردوان بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوانِ نمائندگان کی صدارتی کونسل اور عوامی اسمبلی کے اراکین کو شرف ملاقات بخشیں گے۔ ، کوواچی قبرستان اور   ریاستی  نئی عمارت کا دورہ کریں گے،  بعد ازاں بوسنیا ہرزیگووینا بزنس فورم  میں کاروباری  شخصیات سے خطاب کریں گے۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  کے مطابق دورے کے دوران  تینوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں مختلف شعبوں خصوصاً مشترکہ انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں موجودہ تعاون کو آگے بڑھانے  اور  بلقان میں ہونے والی پیش رفت اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تینوں ممالک میں بزنس فورمز منعقد ہوں گے۔ صدر ایردوان کروشیا کے شہر سیساک میں اسلامی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں