ڈرلنگ جہاز عبد الحمید خان   نے علاقے میں کھدائی کے کام کا آغاز کردیا: فاتح دونمیز

فاتح دونمیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز کی تازہ ترین حالت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، فاتح دونمیز نے  کہا ہے کہ ہمارے عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز نے آج Yörükler-1 کنویں میں اپنی پہلی کھدائی شروع  کردی ہے

1869313
ڈرلنگ جہاز عبد الحمید خان   نے علاقے میں کھدائی کے کام کا آغاز کردیا:  فاتح دونمیز

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے  کہا ہے کہ  ترکی کے چوتھے ڈرلنگ جہاز عبد الحمید خان  نے Yörükler-1 کنویں میں کھدائی شروع کر دی ہے۔

فاتح دونمیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز کی تازہ ترین حالت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، فاتح دونمیز نے  کہا ہے کہ ہمارے عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز نے آج Yörükler-1 کنویں میں اپنی پہلی کھدائی شروع  کردی ہے۔  ہم بحیرہ  اسود کی خوشی کواس بار بحیرہ روم  کے ساتھ  منانے  کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بار ہمارے انجینئرز کے پسینے اور ہماری قوم کی دعاؤں سے ہمارا جہاز خوش قسمت ہوگا اور اس کی ڈرلنگ نتیجہ خیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحمید خان کی کھدائی کرنے والے جہاز کو 9 اگست کو اس کے پہلے ڈیوٹی مقام Yörükler-1 کنویں کی طرف روانہ کیا گیاتھا  اور اس تقریب میں  صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی تھی۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے  کہا ہے کہ  جہاز 10 اگست کو اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر پہنچا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں