ملیشیائی شاہ کا انقرہ میں بکتر بند گاڑیوں کی فیکڑی کا ددورہ

شاہ عبداللہ شاہ اور آقار نے اس شو کو بھی دیکھا جہاں بکتر بند گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور صلاحیتوں کی نمائش کی گئی

1869234
ملیشیائی شاہ کا انقرہ میں بکتر بند گاڑیوں کی فیکڑی کا ددورہ

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعیت الدین المصطفیٰ باللہ شاہ، جو سرکاری دورے پر ترکی میں ہیں، نے FNSS کی پیداواری سہولیات کا معائنہ کیا، جو کہ ترکی کی دفاعی صنعت کی بکتر بند زمینی گاڑیاں بنانے والے اداروں میں سے ایک ہے۔

وزیر قومی دفاع خلوصی آقار بھی شاہ عبداللہ شاہ کے ہمراہ تھے۔

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ شاہ، جنہوں نے دارالحکومت انقرہ کے گیول باشے ضلع میں ملیشیا  کی سہولت میں تیار کی جانے والی بکتر بند جنگی گاڑیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، بعد ازاں اس فیکٹری میں جہاں گاڑیاں تیار کی گئی تھیں، کا معائنہ کیا۔

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ شاہ اور ان کے ہمراہ وزیر آقار نے اس سہولت پر تیار کی گئی بکتر بند گاڑیوں پر سوار ہو کر گاڑیوں کا تجربہ کیا۔

شاہ عبداللہ شاہ اور آقار نے اس شو کو بھی دیکھا جہاں بکتر بند گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں