"ترکی" برانڈ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے: میولود چاوش اولو

چاوش اولو نےکہا کہ  کمیونی کیشن کے  لحاظ سے ایک انتہائی نازک دور میں داخل  ہو چکے  ہیں، انہوں نے کہا کہ  غلط معلومات اور معلومات کی آلودگی زندگی کی ایک حقیقت ہے اور  اس قسم کی خبروں نے  مرکزی دھارے میں شامل  ہو کر   پریس کو اپنی گرفت میں لے لیا یے

1866609
"ترکی" برانڈ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے: میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ "ترکی" برانڈ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

میولود چاوش اولو ان خیالات  کا اظہار  13ویں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ  کمیونی کیشن کے  لحاظ سے ایک انتہائی نازک دور میں داخل  ہو چکے  ہیں، انہوں نے کہا کہ  غلط معلومات اور معلومات کی آلودگی زندگی کی ایک حقیقت ہے اور  اس قسم کی خبروں نے  مرکزی دھارے میں شامل  ہو کر   پریس کو اپنی گرفت میں لے لیا یے  جس کی وجہ سے   ترکی کو اکثر منفی پراپگنڈہ  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر 1915 کے واقعات تک، قارا باغ جنگ سے لے کر روس-یوکرین کی جنگ تک، ترکی کے خلاف منفی قسم کا پراپگنڈہ  کیا گیا۔

انہوں نے  کہا کہ  اس لحاظ سےکمیونی کیشن  شاید سفارت کاری کی سب سے اہم پہلو ہے۔ اس وجہ سے، ہماری وزارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی  کمیونی  کیشنز  کی کوششیں ہماری ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کی حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر بہت اہم ہیں۔

میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) اور انادولو ایجنسی (AA) کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے ساتھ قریبی تعاون  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں  اور کہا کہ انہوں نے خاص طور پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم (ADF) میں مثالی تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ "ترکی" برانڈ کو  مزید  مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی قیادت میں غیر ملکی زبانوں میں اپنے ملک کے  نام  کو 'ترکیہ' استعمال کرنے کا اقدام ایک اہم قدم رہا ہے۔ ہم اس معاملے پر اپنی تمام غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ رابطہ  جاری رکھے ہوئے  ہیں۔



متعللقہ خبریں