انٹونی بلنکن اور لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا ترکی سے اظہار تشکر

خشک مال بردار بحری جہاز رازونی، یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے 27 ہزار ٹن مکئی لے کر باسفورس میں لنگر انداز ہوا، جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے نمائندوں کے معائنے کے بعد لبنان کے لیے روانہ ہوا

1863397
انٹونی بلنکن اور لنڈا تھامس گرین فیلڈ  کا ترکی سے اظہار تشکر

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے بحیرہ اسود سے یوکرینی اناج کو عالمی منڈی میں لانے میں ترکی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

خشک مال بردار بحری جہاز رازونی، یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے 27 ہزار ٹن مکئی لے کر باسفورس میں لنگر انداز ہوا، جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے نمائندوں کے معائنے کے بعد لبنان کے لیے روانہ ہوا، جو اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا  ہے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوکرین سے  روانہ ہونے والے اور بحیرہ اسود کو بحفاظت عبور کرنے والے پہلے اناج کے جہاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم بحران کے حل کے دائرہ کار میں ضرورت مند علاقوں تک اناج پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے امریکی سی این این چینل کو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل (انٹونیو گوٹیرس) اور ترک حکومت  حکام کی کوششوں  اور  تعاون  پر ان  کی شکرا گزار ہوں۔

جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر، جو بحیرہ اسود سے اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا تھا، استنبول میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں 27 جولائی کو فعال ہو گیا۔

جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر میں روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ (یو این) کے نمائندوں کا معائنہ مکمل کرنے کے بعد ریزونی نامی جہاز کل سہ پہر استنبول سے روانہ ہوا اور بحیرہ مرمرہ میں داخل ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں