وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی لیٹویا میں ترک شہدا کی یادگار پر حاضری

دارالحکومت ریگا میں اپنی ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد، وزیر دفاع   آقار   نے  بعد میں  لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع پابرکس کے ساتھ  ایک سو کلو  میٹر  دور ترک شہدا کی زیارت کی

1860934
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی لیٹویا میں ترک شہدا کی یادگار پر حاضری

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے لٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرٹس پابرکس کے ہمراہ  ترک  شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔

 حلوصی آقار  نے  اپنے دورہ کے دائرہ  کار کے طور پر  لٹویا میں اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دارالحکومت ریگا میں اپنی ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد، وزیر دفاع   آقار   نے  بعد میں  لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع پابرکس کے ساتھ  ایک سو کلو  میٹر  دور ترک شہدا کی زیارت کی۔

ترک شہداء کے قبرستان میں، وزیر آقار نے ریگا میں لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع پابرکس کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی اور  ترکی کے سفیر گلسن ایرکول سے معلومات حاصل کیں ۔

تقریب کے آخر میں وزیر آقار نے سیسس میونسپلٹی کے حکام کا قبرستان کی دیکھ بھال میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ترک  شہدا  کی یادگار کو 1877-1878 میں  عثمانی روس جنگ کے دوران زخمی ہونے والے 26 فوجیوں کی یاد میں  تعمیر کیا گیا  ۔ شہدا کی یہ یادگار  ، 3,800 مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے۔

قبرستان میں، 26 شہداء کی قبروں پر  ہلال اور  ستارے کنندہ ہیں  ۔

وزیر آقار نے شہادت کے بعد لیلواردے ایئر بیس کا دورہ بھی کیا۔



متعللقہ خبریں