اقوام متحدہ کا محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کے لیے اظہار تشکر

قوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے

1860969
اقوام متحدہ  کا محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کے لیے اظہار تشکر

اقوام متحدہ نے محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کا شکریہ ادا کیاہے۔

اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ 24 فروری سے  روس اور یوکرین کے درمیان جاری  جنگ  کی وجہ سے  بحیرہ اسود میں پھنسے ہوئے اناج کو بین الاقوامی منڈی میں پہنچانے کے لیے    "استنبول گرین ایگریمنٹ" طے پایا ہے۔

یوکرین کی بندرگاہوں سے محفوظ اناج کی ترسیل کے لیے ترکی کی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، مارٹن گریفتھس نے کہا کہ  ترکی اور اس کی فوج کے ساتھ استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر میں بیٹھنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ ترکی اور ترک فوج گزشتہ تین ماہ سے جاری  ان تمام مذاکرات   کا حصہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود سے خوراک کی محفوظ  ترسیل   کے لیے  22 جولائی کو صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی موجودگی میں استنبول دولما باہچے  محل میں صدارتی دفتر میں یوکرین اور روس کے ساتھ "استنبول اناج کے معاہدے" پر دستخط کیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر، جو بحیرہ اسود سے اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا تھا، استنبول میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں 27 جولائی  سے فعال ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں