ترکی نے صومالیہ میں دہت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے

مرکا شہر کے عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں مرکا کے میئر عبداللہ علی وفو سمیت جانی نقصان کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے

1860600
ترکی نے صومالیہ  میں دہت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے

صومالیہ کے زیریں علاقے  شبیل  میں گزشتہ روز ہونے والے دو الگ الگ بم حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

مرکا شہر کے عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں مرکا کے میئر عبداللہ علی وفو سمیت جانی نقصان کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے اور ان کا علاج  جاری ہے۔

افگوئے شہر کی مصروف جانوروں کی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد تنظیم الشباب نے مرکا میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب ترکی نے صومالی شہروں افگوئے اور مرکا میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ  مذکورہ حملوں میں حکام اور عام شہریوں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔

 بیان میں ان گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین ممکنہ الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے  اپنی جانوں سے ہاتھ  بیٹھنے والے افراد کے لیے مغفرت کی دعا کی گی ہے  اور صومالیہ کے لوگوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا  کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں