ترکی: گرفتاریاں پیش کر دیں، ہم اپنی زمین پر دہشت گرد نہیں چاہتے

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت داخلہ

1860427
ترکی: گرفتاریاں پیش کر دیں، ہم اپنی زمین پر دہشت گرد نہیں چاہتے

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم PKK/KCKکے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی اور تخریبی کاروائیوں کے انسداد  کی خاطر سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کاروائیوں کے دائرہ کار میں کل تحصیل نصائبن کے دیہی علاقے میں ڈرون طیارے کی مدد سے 3 دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔بعد ازاں ایف۔16 جنگی طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں کی مدد سے تینوں دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گرد تنظیم کے علاقے میں رُوپوش دیگر  دہشت گردوں کو تلاش کرنے اور غیر فعال بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر شروع کروایا گیا آپریشن جاری ہے"۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "گرفتاریاں پیش کر دیں۔ ہم اپنی زمین پر دہشت گرد نہیں چاہتے"۔



متعللقہ خبریں