فن لینڈ اور سویڈن ترکی کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے: وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار

وزیر دفاع آقار  نے دارالحکومت ریگا میں لٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرٹس پابرکس سے ملاقات کی، جہاں وہ سرکاری دورے  پر موجود ہیں

1860823
فن لینڈ اور سویڈن ترکی کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے: وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے کہا کہ  انہوں امید ہے کہ  فن لینڈ اور سویڈن ترکی کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

وزیر دفاع آقار  نے دارالحکومت ریگا میں لٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرٹس پابرکس سے ملاقات کی، جہاں وہ سرکاری دورے  پر موجود ہیں۔

آقار  اور  پابرکس   نے  وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

آقار نے کہا کہ انہوں نے پابرکس کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، بشمول یورو-اٹلانٹک سیکورٹی اور نیٹو میں لٹویا اور ترکی کا تعاون پر بات چیت کی ہے۔

لٹویا اور ترکی کے درمیان دوستی اور اتحاد کے تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیر آقار نے کہاکہ ہم نے یوکرین کی آزادی اور خودمختاری کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔ ہم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور جلد از جلد انسانی امداد کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پابرکس  کے ساتھ اپنی ملاقات میں، آقار  نے کہا کہ نیٹو کے اندر دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ جس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، وہ اختتام نہیں بلکہ ایک اچھی شروعات ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ (دونوں ممالک) ترکی کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے

لیٹویا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرٹس پبرکس نے بھی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں سفارت کاری میں ترکی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔



متعللقہ خبریں