آئی ایم ایف نے ترکی کے لئے بڑھوتی اندازوں کو 2،7 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دیا

آئی ایم ایف نے ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو سال 2022 کے لئے 2،7 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد اور 2023 کے لئے 3 فیصد سے بڑھا کر 3،5 فیصد کر دیا

1859860
آئی ایم ایف نے ترکی کے لئے بڑھوتی اندازوں کو 2،7 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دیا

عالمی مالیاتی فنڈ  'آئی ایم ایف' نے ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو سال 2022 کے لئے 2،7 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد اور 2023 کے لئے 3 فیصد سے بڑھا کر 3،5 فیصد کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے نظر ثانی شدہ عالمی اقتصادی اندازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں، ترک اقتصادیات کے بڑھوتی اندازوں کا تعین رواں سال کے لئے 4 فیصد اور آئندہ سال کے لئے 3،5 فیصد  کی شکل میں کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ماہِ اپریل میں جاری کردہ اندازوں میں ترک اقتصادیات کے بڑھوتی اندازے 2022 کے لئے 2،7 فیصد اور 2023 کے لئے 3 فیصد دِکھائے گئے تھے۔

رپورٹ میں گلوبل اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں میں گراوٹ دِکھائی گئی ہے۔ اندازوں کے مطابق  گلوبل اقتصادیات میں رواں سال میں 3،2 فیصد اور آئندہ سال میں 2،9 فیصد مندی رہے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے گلوبل اندازوں کی ماہِ اپریل کی رپورٹ میں 2022 اور 2023 میں گلوبل اقتصادیات میں 3،6 فیصد بڑھوتی دِکھائی تھی۔

مزید برآں رپورٹ میں دنیا بھر میں توقعات سے زیادہ بلند افراطِ زر کے سخت مالی شرائط کا سبب بننے، چینی اقتصادیات میں سستی آنے، روس۔یوکرین جنگ کے اثرات اور کورونا وائرس کی وجہ سے مندی کی طرف جاتی عالمی اقتصادیات پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں