ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پوری کرتا رہے گا: آقار

اناج کی ترسیل کے لئے ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پورا کرنا جاری رکھے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

1859412
ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پوری کرتا رہے گا: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر الیگزینڈر کبراکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت  دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں آقار نے رواں ہفتے کے دوران اناج کی ترسیل کے آغاز سے متعلق بیان پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بحری جہاز کا جلد از جلد سفر کا آغاز کرنا نہایت ضروری ہے۔ اناج کی ترسیل کے لئے ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پورا کرنا جاری رکھے گا۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے اناج کی ترسیل کے لئے تشکیل دئیے گئے کمبائن کوآرڈینیشن مرکز میں کاروائیوں کے تیز رفتاری سے جاری ہونے پر بھی زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں