غلے کی ترسیل کا معاہدہ، دنیا خوش خبری کے لیے تیار رہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے غلے کی ترسیل سے متعلق معاہدے سے  قبل کہا کہ یہ مسئلہ حل ہو رہا ہے دنیا خوشخبری کے لیے تیار رہے

1858349
غلے کی ترسیل کا معاہدہ، دنیا خوش خبری کے لیے تیار رہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے غلے کی ترسیل سے متعلق معاہدے سے  قبل کہا کہ یہ  مسئلہ حل ہو رہا ہے دنیا خوشخبری کے لیے تیار رہے۔

صدر ایردوان نے  ایک اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج غلے کی ترسیل سے متعلق اقوام متحدہ،روس اور یوکرین کے نمائندوں کی شراکت سے استنبول میں معاہدہ طے کیا جا رہا ہے  جس سے امید ہے کہ  دنیا کو در پیش اناج کے حصول میں مشکل کا خاتمہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ آج استنبول میں سہ پہر ساڑھے چار بجے طے کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں