ایردوان۔ پوتن ملاقات، مذاکراتی نتائج پوری دنیا پر مثبت اثرات مرتب کریں گے: ایردوان

ثالثی فارمیٹ پر بھی روس کا طرزِ عمل مثبت سمت میں ہے، استنبول مذاکرات میں بھی روسی وفد کا طرزِ عمل نہایت مثبت تھا۔ یہاں سے حاصل ہونے والے نتائج پوری دنیا پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1856992
ایردوان۔ پوتن ملاقات، مذاکراتی نتائج پوری دنیا پر مثبت اثرات مرتب کریں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "استنبول کے روس۔ یوکرین بین الاوفود مذاکرات سے حاصل ہونے والے نتائج پوری دنیا پر مثبت اثرات مرتب کریں گے"۔

صدر ایردوان نے کل شام، آستانہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران میں موجود، روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔

تہران انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں منعقدہ یہ ملاقات 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے بعد سے اب تک دونوں سربراہان کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

صدر ایردوان نے خطاب کا آغاز میں شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ جس عرصے میں بالمشافہ ملاقاتیں نہیں ہو سکیں اس عرصے میں ہم نے روس کے ساتھ ٹیلی فونک ڈپلومیسی کو جاری رکھا۔

صدر ایردوان نے کل آستانہ فارمیٹ میں ہونے والی ملاقات کو بھی ایک اچھا موقع قرار دیا اور  کہا ہے کہ "ثالثی فارمیٹ پر بھی روس کا طرزِ عمل مثبت سمت میں ہے۔ ماہِ مارچ کے استنبول مذاکرات میں بھی روسی وفد کا طرزِ عمل نہایت مثبت تھا۔ یہاں سے حاصل ہونے والے نتائج پوری دنیا پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گے"۔



متعللقہ خبریں