عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز اگلے ماہ بحیرہ روم میں اپنی کاروائی کا آغاز کردے گا: نائب صدر  فواد اوکتائے

انہوں نے کہا کہ ہمارے  نئے  ڈرلنگ  بحری جہاز کا   اگلے ماہ بحیرہ روم میں کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے

1857265
عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز اگلے ماہ بحیرہ روم میں اپنی کاروائی کا آغاز کردے گا: نائب صدر  فواد اوکتائے

نائب صدر  فواد اوکتائے  نے کہا کہ عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز اگلے ماہ بحیرہ روم میں کام شروع کرنے کا منصوبہ  بنایا گیا ہے۔

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  میں منعقدہ 20 جولائی  پُر امن کاوارئی  اور  آزادی کے دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر  اوکتاے نے کہا کہ 7ویں نسل کے عبدالحمید خان   ڈرلنگ جہاز کا نیلے پانیوں میں  12 ہزار 200 میٹر گہرائی تک  موثر تحقیق کرنے  کی صلاحیتوں کا مالک  ڈرلنگ  بحری جہاز  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے  نئے  ڈرلنگ  بحری جہاز کا   اگلے ماہ بحیرہ روم میں کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ   مشرقی بحیرہ روم میں ہر قسم کی اشتعال انگیزیوں اور غیر قانونی کوششوں کے   کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

نائب صدر  اوکتائے  کہا کہ یونانی قبرصی ،  ترک قبرصی باشندوں کو  جزیرے  میں  اقلیت بنانے اور  مسئلے کے حقائق  توجہ ہٹانے کے لیے مختلف چالوں سے عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  خاص طور پر ماراش  کے علاقے  کے حقائق کے   بر  خلاف اسے اپنے مقاصد کے لیے پیش کرتے ہوئے  بین الاقوامی برادری کے سامنے ہنگامہ آرائی کرنے اور جھوٹے ایجنڈوں سے توجہ مبذول کرنے کی کوشش  کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماراش شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کا حصہ ہے  اور  کسی کو بھی بین الاقوامی برادری کے ایجنڈے پر جھوٹ کے ساتھ قبضہ  کرنے کی اجازت نہیں  دی جاسکتی۔  

انہوں نے  یونانی قبرصی انتظامیہ کے بے بنیاد پروپیگنڈے   کو مسترد  کردیا ۔  

 قبرص  پُر  امن کاروائی   کی 48ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قبرص  پُر  امن کاروائی   کی 48 ویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز ترک شمالی  قبرصی ترک  جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار اور ترکی کے نائب صدر فواد اوکتاے کی جانب سے اتاترک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا۔

دارالحکومت نکوسیا میں اتاترک یادگار پر تھوڑی دیر احتراما  خاموشی کے بعد، قومی ترانہ اور  پرچم کشائی کے بعدشمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے صدر  تاتار نے وزٹنگ بک پر  اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔

صدر تاتار نے اپنے  تاثرات  میں   لکھا  کہ عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک، میں  آپ کے اصولوں ، افکار اور جدوجہد کے ذریعے   قبرصی ترکوں کی رہنمائی  کرتے رہیں گے۔  ،  ہم اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم حقوق، انصاف اور آزادی کے لیے اپنے کاز کو آگے نہیں بڑھاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 20 جولائی  کی پُر امن کاروائی کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی موجودگی میں ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ  اپنے مادر وطن ترکی کی عظیم حمایت سے اپنی آزادی اور خودمختاری سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم آپ  کو اس موقع پر  بڑے احترام و عزت  سے  خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

نائب صدر اوکتاے نے وزٹنگ بک  پر اپنے تاثرات  قلمبند کرتے  ہوئے لکھا ہے کہ  "محترم اتاترک، آج ہم قبرص کی  پُر امن  کاروائی کی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو ہمارے ترک قبرصی بھائیوں کے وجود اور مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔ جمہوریہ ترکی، مادر وطن اور ضامن ملک کے طور پر، قبرص کے خود مختار حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا۔  اس  موقع پر   ہم   آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں