ترکی: یونان سجھوتے کو متاثر کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے

ترکی ایک طاقتور ملک ہے۔ اس پر شرطیں تھوپنے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ ہم فوجی وفود کے درمیان ملاقاتوں میں منطقی بنیادوں پر مذاکرات جاری رکھےہوئے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1856573
ترکی: یونان سجھوتے کو متاثر کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے، ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت سے متعلق، امریکی کانگریس کے مشروط بِل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے دارالحکومت انقرہ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت سے متعلق یونان کی کاروائیوں اور امریکی کانگریس کے، قومی دفاعی اتھارٹی قانونی بل میں ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت کو مشروط  کرنے سے متعلق، ضمیمے کے بارے میں سوال کے جواب میں آقار نے کہا ہے کہ ہم مرحلے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ یونان موضوع کو  اس حد تک لے گیا ہے کہ جہاں بین الاقوامی تعلقات کے معیاروں کی بنیاد پر  اس کی وضاحت ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونان ، ترک اور امریکی عسکری وفود کے درمیان ایف۔16 کی فراہمی اور تجدید سے متعلق طے پانے والے، سمجھوتے کو متاثر کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ نیٹو کی مضبوطی کے لئے اس کے اراکین کی مضبوطی ضروری ہے۔ فوجی حکام اس کا شعور رکھتے اور ہماری کاروائیوں سے باخبر ہیں۔ ہم بھی اپنے نقطہ نظر کو تمام مذاکرات میں کھُلے الفاظ میں بیان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایک طاقتور ملک ہے۔ اس پر شرطیں تھوپنے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ ہم فوجی وفود کے درمیان ملاقاتوں میں منطقی بنیادوں پر مذاکرات جاری رکھےہوئے ہیں۔ مذاکراتی مرحلہ جاری ہے۔ ہم فوجی، سیاسی اور سفارتی پہلووں پر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہماری واحد تمّنا  عقلِ سلیم کی حاکمیت اور معقول اور منطقی حل کا حصول ہے۔



متعللقہ خبریں