ترکی کی سلامتی کو لاحق خطرات کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: سپیکر  مصطفیٰ شَن توپ

مصطفیٰ شَن توپ  نے "15 جولائی  یومِ ڈیموکریسی و قومی یکجہتی   کی  تقریبات کے  دائرہ کار  میں دارالحکومت انقرہ میں ترکی کی قومی اسمبلی میں 15 جولائی کے شہداء کی یادگار میں منعقدہ یادگاری پروگرام سے خطاب کیا

1855548
ترکی کی سلامتی کو لاحق خطرات کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: سپیکر  مصطفیٰ شَن توپ

ترکی کی  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے جس سے ترکی کی سلامتی کو خطرہ  لاحق ہو۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے "15 جولائی  یومِ ڈیموکریسی و قومی یکجہتی   کی  تقریبات کے  دائرہ کار  میں دارالحکومت انقرہ میں ترکی کی قومی اسمبلی میں 15 جولائی کے شہداء کی یادگار میں منعقدہ یادگاری پروگرام سے خطاب کیا۔

شَن توپ  نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام کی تنظیم نو ہو رہی ہے اور عالمی اور علاقائی سطح پر فیصلہ کن ڈیزائنوں کا ادراک ہو رہا ہے، کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ترکی اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی سطح پر ایک موثر اور ثابت قدم اداکار کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سے یہ توقع رکھنا کہ وہ اپنے خول میں پیچھے ہٹ جائے گا اور اپنی سلامتی کی ترجیحات کو نظر انداز کر دے گا ممکن نہیں،  ترکی اسے کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں کو جان لینا چاہیے اور  اور ہمارے دشمن کو اس بات پر یقین رکھنا چاہیے ترکی کبھی بھی   اپنی سلامتی  کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گااور انصاف کا مرکز ہونے کے اپنے معیار کو برقرار رکھے گا۔

شَن توپ  نے کہا کہ ترکی نے پچھلے 6 سالوں میںاس ناکام بغاوت کے بعد    بڑے پیمانے پر   کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغاوت کی اس کوشش کے خلاف اختیار کرنے کا اصل رویہ اس کے حتمی مقصد کو یکسر مسترد کرنا ہے۔ کیونکہ 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش صرف ایک غیر ملکی گروہ کی طرف سے طاقت کی تلاش نہیں ہے بلکہ یہ ترکی کو اپنے خطے میں بے اثر کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے  اس موقع پر  ترکی کی قومی اسمبلی میں  15 جولائی کو تصویری نمائش"  کا افتتاح بھی کیا۔



متعللقہ خبریں