ہمیں ملائیشیا سمیت تمام ایشیائی بردار ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا: ایردوان

صدر نے بتایا کہصدر نے بتایا اسلامی تعاون تنظیم اور ڈی 8 جیسے پلیٹ فارمز پر ہمیں یک جہتی کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں باہمی قومی و معاشی  مفادات کی مشترکہ تقسیم  کے تحت ایشیا کے تمام برادر ممالک سے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے

1853437
ہمیں ملائیشیا سمیت تمام ایشیائی بردار ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ملائیشیا  کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 صدر ایردوان نے  انقرہ میں موجود ملائیشیئن وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

کانفرنس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان  دفاعی صنعت،صنعت و ٹیکنالوجی،صحت،مواصلات اور میڈیا جیسے 7 شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یک جہتی اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے،کورونا کے خلاف مقامی  ویکسین ترکو واک کے ملائیشیا میں استعمال اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت  مشترکہ ویکسین کی تیاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

صدر نے بتایا کہ ہم نے  عالم اسلام کو در پیش مسائل بالخصوص روہنگیا مسلمانوں اور اسلام دشمنی کا جائزہ لیا ہے،اسلامی تعاون تنظیم اور ڈی 8 جیسے پلیٹ فارمز پر ہمیں یک جہتی کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں باہمی قومی و معاشی  مفادات کی مشترکہ تقسیم  کے تحت ایشیا کے تمام برادر ممالک سے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

 



متعللقہ خبریں