صدارتی مشیر کی برسلزمیں سویڈش اور فینیش حکام سے ملاقات

اس ملاقات میں ترک صدارتی مشیر کے علاوہ فینیش صدارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور پیٹری ہاکارائنن اور سویڈش وزارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور آسکر اسٹین اسٹروم  بھی شامل تھے

1849082
صدارتی مشیر کی برسلزمیں سویڈش اور فینیش حکام سے ملاقات

 صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن  نے  فن لینڈ اور سویڈش حکام سے برسلز  میں  واقع نیٹو ہیڈ کواررٹرز میں ملاقات کی ہے۔

 نیٹو  کےمطابق، سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے خصوصی دفتر میں کے ڈاریکٹر اسٹیان جینسن کی زیر قیادت اس ملاقات میں ترک صدارتی مشیر کے علاوہ فینیش صدارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور پیٹری ہاکارائنن اور سویڈش وزارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور آسکر اسٹین اسٹروم  بھی شامل تھے ۔

اس ملاقات میں  سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو مین شمولیت  اور اس حوالے سے ترکی کے خدشات پر غور کیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ میڈریڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا جبکہ اجلاس سے قبل سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ،صدر ایردوان،سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن اور فینیش صدر ساولی نینیستو سے ملاقات کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں