صدر ایردوان کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں  ترک۔امریکی تعلقات کے تمام پہلووں  اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

1849203
صدر ایردوان کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ،اس بات چیت میں  ترک۔امریکی تعلقات کے تمام پہلووں  اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 علاوہ ازیں،بات چیت میں میڈریڈ میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس  سے قبل  اس کے ایجنڈے پر بھی غور ہوا۔

 صدر ایردوان نے میڈریڈ روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج صبح امریکی صدر سے   آج شام یا کل صبح ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی  ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے بھی کہا ہے کہ بائیڈن  نیٹو سرباہی اجلاس کے دوران ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں