فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 193 فیصد اضافہ

گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انطالیہ میں، سال 2021 کا سیزن  9 ملین سیاحوں کے ساتھ ختم ہوا تھا  جس کی وجہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے اثر سے تھے

1848798
فضائی راستے  سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 193 فیصد اضافہ

انطالیہ میں فضائی راستے سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 193 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4 ملین 11 ہزار 508 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انطالیہ میں، سال 2021 کا سیزن  9 ملین سیاحوں کے ساتھ ختم ہوا تھا  جس کی وجہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے اثر سے تھے جبکہ  2022 کے سیاحت کے اعداد و شمار میں پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں نمایاں اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

ثقافت اور سیاحت کی وزارت کی طرف سے لاگو محفوظ چھٹیوں کا سرٹیفیکیشن، سیاحت کے شعبے کی طرف سے پیش کی جانے والی محفوظ اور اعلیٰ معیار کی خدمات، اور زائرین کی طرف سے مثبت آراء اس اضافے کے سب سے بڑے عوامل  ہیں۔

یکم جنوری سے 26 جون 2022 کے درمیان فضائی راستے سے شہر آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 193 فیصد بڑھ کر 4 ملین  11 ہزار 508 تک پہنچ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 1 ملین  368 ہزار 630 غیر ملکی مہمان آئے تھے اور  رواں سال یکم سے 26 جون تک مسافروں کی تعداد  1 ملین  596 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 70 ہزار غیر ملکی سیاح بالخصوص روسی اور یورپی سیاح روزانہ فضائی راستے سے انطالیہ تشریف لا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں