دہشتگردی کے خلاف ترکی کے خدشات سنجیدہ لیتے ہیں: سویڈن

سویڈش وزیر خارجہ این لنڈ نے کہا ہے کہ  ترکی کے دہشت گردی کے خلاف خدشات سنجیدہ لیے جا رہے ہیں

1848802
دہشتگردی کے خلاف ترکی کے خدشات سنجیدہ لیتے ہیں: سویڈن

 سویڈش وزیر خارجہ این لنڈ نے کہا ہے کہ  ترکی کے دہشت گردی کے خلاف خدشات سنجیدہ لیے جا رہے ہیں۔

 لنڈ نے نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کے حوالے سے ترکی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق  سرکاری ٹی وی  پر ایک بیان دیا ۔

 میڈریڈ میں  نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کل ہونے والی چار رکنی ملاقات  پر سویڈش وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ بہتر رہے گی ، بعض موضوعات پر اختلاف موجود ہے مگر اس کے باوجود  ہمیں ایک دوسرے کے خیالات کا احترام کرتےہوئے مفاہمت پر  آنا چاہیئے،ہم ترکی کے خدشات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

 دہشتگرد تنظیم پی کےکے سے متعلق ہمارا موقف بھی  ترکی سے مشترکہ ہے، سویڈن کی  اسلحے کی تجارت کا جہاں تک سوال ہے تو وہ سخت قوانین کے تحت عمل میں لایا جاتا ہے، ترکی کے ساتھ ہم باہمی سلامتی کے موضوع پر ایک دفاعی تنظیم کا حصہ بنتے ہیں تو اس کے مطابق ہم فیصلہ کرنےکے قابل بنیں گےیہ مستقبل کے اقدامات کے لیے مفید ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں