ترکی اناج کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے: جان کربی

اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں، جان کربی نے  24 فروری سے جاری روس اور یوکرائن کی جنگ ،  G7 (26 تا 28 جون  جرمنی میں ) جی سیون  اور (29تا30 جون اسپین میں)   نیٹو  سربراہی اجلاس۔ کا جائزہ پیش کیا

1847656
ترکی  اناج کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے: جان کربی

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اناج کے بحران کو حل کرنے میں ترکی کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں، جان کربی نے  24 فروری سے جاری روس اور یوکرائن کی جنگ ،  G7 (26 تا 28 جون  جرمنی میں ) جی سیون  اور (29تا30 جون اسپین میں)   نیٹو  سربراہی اجلاس۔ کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ  روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں شروع ہونے والا اناج کا بحران G7 سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گا، کربی نے  کہا کہ  جو بائیڈن انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک حکام   اس معاملے پر روسیوں سے بھی بات  چیت  کر رہے ہیں۔ ہم یقینی طور پر اس معاملے میں ترکی کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترکی زرعی مصنوعات کو سمندری راستے سے بھیجنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کی درخواست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ ترکی، سویڈن اور فن لینڈ اپنے مسائل حل کر لیں گے اور فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائیں گے۔ لیکن میں اس وقت اس بارے میں کوئی  نظام الاواقات  پیش نہیں کرسکتا ۔



متعللقہ خبریں