ترکی کی افغانستان سے تعزیت

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرقی افغانستان میں 5.9 شدت کے زلزلے سے خاص طور پر صوبہ پکتیکا میں بہت زیادہ جانی اور  مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے

1846803
ترکی کی افغانستان  سے تعزیت

ترکی نے افغانستان میں آنے والے زلزلے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرقی افغانستان میں 5.9 شدت کے زلزلے سے خاص طور پر صوبہ پکتیکا میں بہت زیادہ جانی اور  مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  ہلال احمر جو  افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، نے خطے میں زلزلہ زدگان کے لیے انسانی امداد  روانہ کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح، ترکی زلزلے سے متاثرہ برادر افغان عوام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم اللہ تعالیٰ سے جان  بحق افراد کی مغفرت   اور لواحقین اور افغانستان کے برادر لوگوں سے تعزیت اور جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

افغانستان میں آنے والے زلزلے میں 920 افراد ہلاک اور 600 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں