وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی بلقانی ممالک میں مصروفیات

میولود  چاوش اولو نے  شمالی مقدونیہ  کے شہر   اوہری  میں Prespa ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ چاوش اولو  نے   رکنِ یورپی پارلیمنٹ  اور یورپی لبرلز کے شریک چیئرمین  الہان ​​کوچک ، آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات جاری

1844862
وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی بلقانی  ممالک میں مصروفیات
karadag basbakan yardımcisi, sermaye yatirimlari bakani ve bosnak partisi baskani ibrahimovic.jpg
ilhan kucuk.jpg
hirvatistan cumhurbaskani milanovic.jpg
avusturya disisleri bakani schallenberg.jpg
karadag basbakan yardimcisi ve sermaye yatirimlari bakani ervin ibrahimovic.jpg

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  اپنے بلقان کے دورے کے دائرہ کار  میں   سربیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  شمالی مقدونیہ روانہ ہوگئے ہیں ۔

میولود  چاوش اولو نے  شمالی مقدونیہ  کے شہر   اوہری  میں Prespa ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  نے   رکنِ یورپی پارلیمنٹ  اور یورپی لبرلز کے شریک چیئرمین  الہان ​​کوچک ، آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

کروشیا کے صدر زوران میلانووچ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے، چاووش اولو نے ترکی-کروشیا تعلقات، یوکرین اور بوسنیا ہرزیگووینا کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ  پیش کیا اور  یوکرین پر  24 فروری سے روسی حملے  کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

فورم کے دائرہ کار میں چاوش اولو نے مونٹی نیگرین کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری کے وزیر ارون ابراہیموچ سے بھی ملاقات کی۔

چاووش اولو  نے ترک مع کمیونٹی  کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جسے انہوں نے  اپنے   ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ترک کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے، جنہوں نے شمالی مقدونیہ کی ثقافتی اور اقتصادی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اولادِ فاتحین ، (بلقان کو فتح کرنے والوں کے بیٹے) سے اپنے ملاقات  میں کہا کہ  ہم ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جو  دونوں  ممالک کے  درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو   بلقان کے دورے کے دائرہ کار  میں  مذاکرات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور  یہ سلسلہ   19 جون تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں