بائراکتار آقنجی مسلح ڈرانز کا کامیاب تجربہ

14 جون کو تیکر داع   کے علاقے  چورلو  میں  (ونگڈ گائیڈنس کٹ) گولہ بارود کے ساتھ پرواز کرنے والے  بائیراکتار آقنجی  مسلح ڈران  نے   سینوپ کے ساحل سے دور سمندر میں متعین ہدف   پر  کامیابی سے  نشانہ بنایا ہے

1843793
بائراکتار آقنجی مسلح ڈرانز کا کامیاب تجربہ

بائراکتار آقنجی مسلح ڈرانز نے گولہ بارود کے انضمام کے عمل میں ایک اور اہم کامیابی  حاصل کی ہے۔

14 جون کو تیکر داع   کے علاقے  چورلو  میں  (ونگڈ گائیڈنس کٹ) گولہ بارود کے ساتھ پرواز کرنے والے  بائیراکتار آقنجی  مسلح ڈران  نے   سینوپ کے ساحل سے دور سمندر میں متعین ہدف   پر  کامیابی سے  نشانہ بنایا ہے۔

بائیراکتار آقنجی    سے لانچ کیے گئے 340 کلو گرام گولہ بارود نے انتہائی درستگی کے ساتھ 30 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔

اپنی آزمائشی پروازوں کو جاری رکھتے ہوئے، بائیراکتار آقنجی   نے 11 مارچ کو آزمائشی پرواز میں 40,170 فٹ کی بلندی پر  پرواز کرتے ہوئے  ترکی کی ہوابازی کی تاریخ کا اونچائی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

29 اگست 2021 کو صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب میں شرکت کے ساتھ انوینٹری میں داخل  ہونے والے  بائیراکتار آقنجی  مسلح  ڈران   فی الحال سیکورٹی فورسز آپریشنل کاموں میں فعال طور پر استعمال کیا    جا رہا ہے۔ اب تک 6 عدد بائیراکتار آقنجی  سیکورٹی فورسز کی فہرست میں داخل ہو چکے ہیں۔

بائیراکتار آقنجی   کے بارے میں  اب تک 3 ممالک کے ساتھ برآمدی معاہدوں پر دستخط کیے  جاچکے ہیں۔

بہت سے ممالک جو بائیراکتار آقنجی   میں دلچسپی رکھتے ہیںکے ساتھ مذاکرات جاری ۔



متعللقہ خبریں