اگلے سال کے اوائل میں ترکی 10 ملین معکب میٹرملکی گیس سے استفادہ حاصل کرے گا: ایردوان

صدرنے کہا کہ  بحیرہ اسود کے قریب ترکی کو گیس کے ذخائر ملے ہیں، قوی امکان ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں  یومیہ 10 ملین مکعب میٹر گیس ملک کو فراہم کی جا سکے گی

1842607
اگلے سال کے اوائل میں ترکی 10 ملین معکب میٹرملکی گیس سے استفادہ حاصل کرے گا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں ہماری گیس کی تلاش کا ثمر اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں  ہمیں مل جائے گا۔

 صدر نے  بحیرہ اسود میں گیس پائپ لائن  کو سمندر میں بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  بحیرہ اسود کے قریب ترکی کو گیس کے ذخائر ملے ہیں جن سے ہماری امنگوں کو مزید جوش اور ولولہ ملا ہے،دو سال قبل ہم نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ  ملکی سطح پر گیس کی دریافت سے ہم سال 2023 میں استفادہ حاصل کر سکیں گے،اب یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے،قوی امکان ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں  یومیہ 10 ملین مکعب میٹر گیس ملک کو فراہم کی جا سکے گی  جس کے بعد سال 2026 میں 40 مزید کنووں کی کھدائی سے گیس کی پیداوار40 ملین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں