وزیر چاوش اولو: قبرصی ترک اب سیاسی نہیں خود مختاری میں مساوی ہوں گے

ہم کل، آج اور  ہمیشہ   ساتھ ساتھ ہیں! ہمارے اس ساتھ کوبگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا

1842064
وزیر چاوش اولو: قبرصی  ترک اب سیاسی نہیں خود مختاری میں مساوی ہوں گے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ  میں  شہری  تنظیموں  کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

وزیر  چاوش الو  اور  شہری  تنظیموں کے  نمائندوں کا اجلاس  گیرنے     کے  وائٹ ہاوّس میں  سر انجام پایا۔

نائب وزیر خارجہ سیدات اونال اور ترکی کے  لیفکوشا میں سفیر علی مراد  باش چیری  کے   بھی شریک ہونے والا   یہ ا جلاس  بند کمرے میں  منعقد ہوا۔

اس  ملاقات کے حوالے سے  اپنی ٹویٹ میں   چاوش اولو نے لکھا ہے کہ  ہم نے قبرصی ترک  سول  تنظیموں  سے   بات چیت کی ہے،  ہم کل، آج اور  ہمیشہ   ساتھ ساتھ ہیں! ہمارے اس ساتھ کوبگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

وزیر  چاوش اولو نے لاپتا علاقے  میں   شہریوں سے بھی ملاقات کی۔  جہاں پر اپنے خطاب میں  انہوں نے بتایا کہ  قبرصی ترک عوام، ہمارے  دل و جان اور  ہماری قدر و قیمت ہیں،   ہم نے آج تک    شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اور قبرصی ترک  عوام کو  کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے قبرص میں  چلی جانےو الی   چال کو ناکام بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ :

"اب سے قبرصی ترکوں کی قبرصی یونانیوں کے ساتھ خودمختار مساوات ہے، سیاسی مساوات نہیں۔ دوسرے  الفاظ میں  دو ریاستی حل۔  مل جل کر زندگی بسر کرنے والی دو  ریاستیں  کسی بھی طرح سے تعاون کر سکتی ہیں جو کہ  بالکل فطری ہے۔  ہم سب کی جانب قبرصی ترک کی خودمختاری کو  قبول کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں