وقت آنے پر شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا : وزیر دفاع حلوصی اقار

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کل دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے

1839127
وقت آنے پر شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا : وزیر دفاع حلوصی اقار

شمالی شام میں دہشت گردوں کے مراکز کے خلاف ممکنہ کارروائی کے بارے میں وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  وقت آنے پر جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں  گے۔  

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کل دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم کسی بھی طرح سے اپنے ملک کے جنوب میں، شام کے شمال میں دہشت گردوں کے وجود کو قبول نہیں کرتے۔ ہم کسی بھی ذمہ داری کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں، ہم اس سلسلے میں پرعزم ہیں اور کاروائی کرنے  کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے لیے جو ضروری ہے وہ وقت اور جگہ آنے پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "جیسا کہ ہمارے معزز صدر رجب طیب ایردوان نے اظہار کیا، خطے سے دہشت گردوں کی طرف سے ہراساں کرنے اور حملوں کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ ہم حملے کی کوششوں کا جواب دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم جو بھی ضروری ہے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن میں ہدف صرف سابقہ آپریشنز کی  طرح  صرف دہشت گرد ہوں گے۔

انہوں نے آپریشن کو روکنے کے خواہاں  ممالک  کو   خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ہدف صرف دہشت گرد ہیں۔ کرد اور عرب ہمارے بھائی ہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ ہم نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے مراحل کے دوران شہریوں اور ماحول کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتی ہے اور اتمام اقدامات اٹھالیے ہیں۔



متعللقہ خبریں