ترکی نے نیٹو میں بھِی " ترکیہ" نام کے استعمال کی درخواست کردی

اس معاملے کے حوالے سے نیٹو میں ترکی کی مستقل نمائندے نے گزشتہ ہفتے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کو ایک خط  روانہ کیا ہے

1838855
ترکی نے نیٹو میں بھِی " ترکیہ" نام کے استعمال کی درخواست کردی

ترکی نے نیٹو کو غیر ملکی زبانوں میں "ترکیہ" نام کے استعمال کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

اس معاملے کے حوالے سے نیٹو میں ترکی کی مستقل نمائندے نے گزشتہ ہفتے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کو ایک خط  روانہ کیا ہے۔

اس خط میں غیر ملکی زبانوں میں "ترکیہ" نام کے استعمال سے متعلق معلومات  فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ غیر ملکی زبانوں میں ترکی کا نام اقوام متحدہ میں "ترکیہ" کے طور پر درج کیا گیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو  ایک خط بھی روانہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ نے ترکی کی درخواست کے بعد اس ملک کا نام بھی تبدیل کر دیا، جو "ترکی" کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور اب یہ "ترکیہ" کے طور پر استعمال  ہوا کرے گا۔

اس کے بعد ترکی نے یورپی یونین کے   متعلقہ اداروں کو بھی  ترکی کے نام کی تبدیلی کے بارے میں  آگاہی  فراہم کی ہے  جس کے مطابق اب    "ترکی" کا نام ا" ترکیہ " کے طور پر  غیر ملکی زبانوں میں سرکاری طور پر استعمال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں